وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسامہ کے قاتلوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑوں گا ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد میں مقتول اسامہ ندیم کے گھر پہنچے۔
شیخ رشید نے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مقتول اسامہ ندیم کے والد سے ملاقات بھی کی۔
اسامہ کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں کسی صورت کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہوگی۔