• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16سالہ عمر خالد نے گالف ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کردی

16سالہ عمر خالد نے گالف ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کردی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 60 ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ 16سالہ عمر خالد نے جیت کر پاکستان گالف میں تاریخ رقم کردی۔ عمر خالد نے 292 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پانچ اسٹروک سے فتح حاصل کی دوسری پوزیشن پر رافع راجہ رہے انکا ٹوٹل اسکور 296 رہا جبکہ تیسری پوزیشن سائم شازلی کی رہی انکا ٹوٹل اسکور 299 تھا۔ سینئر امیچرز میں رستم علی چٹھہ نے کامیابی حاصل کی۔محمد ہلال حسین صدر پاکستان گالف فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نوجوان گالفر عمر خالد کے کھیل نے کافی متاثر کیا۔ آنے والے دنوں میں ایشین ڈویلپمنٹ سمیت کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستانی گالفرز حصہ لیں گے۔

تازہ ترین