• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا تھا۔

ایوان وزیراعلیٰ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ملتان او ربہاولپور میں سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے، سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کئے جاسکیں گے۔

عثمان بزدار نےکہاکہ جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کررہی ہے۔

تازہ ترین