• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2021ء عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا نئے سال کے موقع پر کہنا ہے کہ انشاء اللّٰہ 2021ء عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔

سردار عثمان بزدار کی جانب سے سال نو کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفرمزید تیز ہوگا، 2021ء کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے 2020ء اپوزیشن عناصر نے ترقی کا پہیہ روکنے کی پوری کوشش کی، 2020ء میں معیشت کی مضبوطی کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر رد کیا، پی ڈی ایم کو نئے سال پر انتشار کی سیاست چھوڑ کر پاکستان کے لیے سوچنا ہو گا۔

تازہ ترین