• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیاعمران خان ہاکی کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں؟

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ماضی کے اُن دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی جب وہ ہاکی کے کھلاڑی تھے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے یادگار دنوں کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں عمران خان نے ہاکی ٹیم کی کِٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے ساتھ دیگر کھلاڑی اور کوچ بھی موجود ہیں۔

عمران خان کی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بہت پُرانی تصویر ہے کیونکہ تصویر میں وزیراعظم کی عُمر کافی کم لگ رہی ہے۔

مذکورہ تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’یہ تصویر 1960ء کی ہے، جب عمران خان ’کالٹس ہاکی ٹیم‘ (Colts Hockey Team) کا حصہ تھے۔‘

وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یہ اُن کی اولڈ ٹائم فوٹوز کا ایک حصہ ہے۔

عمران خان کی اس یادگار تصویر کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف 10 منٹ میں اُن کی پوسٹ پر 4 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

تازہ ترین