• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس  کے 104 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔  مملکت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 259 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 146 مریض شفایاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 54 ہزار 755 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کا بیان میں کہنا ہے کہ اس دوران کورونا سے 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 265 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جہاں 47 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 24 رہی ہے۔

مشرقی ریجن میں 13، مدینہ ریجن میں چار جبکہ الحدود الشمالیہ میں بھی چار افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تازہ ترین