• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زنٹا نے اپنی ویب سیریز میں ریتک روشن کو کاسٹ کرلیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی سابقہ اداکارہ پریتی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ریتک روشن کو کاسٹ کرلیا۔امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریتی زنٹا نے ایک بار پھر بولی وڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔بطور پروڈیرسر پریتی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اُن کے بہترین دوست اور اداکار ریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ’ دی نائٹ منیجر‘ کا ہندی ورژن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔

تازہ ترین