• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کیخلاف شان، نسیم اور ظفر کو ڈراپ کرنے کا امکان

کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بولر حسن علی، اوپنر امام الحق اور کراچی کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسن علی ورلڈ کپ کے بعد سے ان فٹ تھے جبکہ امام الحق کے ہاتھ میں نیوزی لینڈ میں فریکچر ہوا تھا۔سعود شکیل پہلی بار پاکستان ٹیم میں آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر شان مسعود، فاسٹ بولر نسیم شاہ اورور ظفر گوہرکو ڈراپ کرنے کی تجویز ہے جبکہ حارث سہیل کا مستقبل دائو پر ہے۔ ان کا فیصلہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی دوسری اننگز دیکھ کر کیا جائے گا۔ اسد شفیق کی واپسی کا کوئی چانس دکھائی نہیں دیتا۔ مصباح الحق اور بابر اعظم کی اس متعلق نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے حتمی فیصلہ لاہور پہنچ کر میٹنگ میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین