• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کے کوویڈ ٹیسٹ ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 کے مقررہ پروٹوکولز کے حوالے سے بریفنگ دینے کا آغاز کردیا ہے۔ سیریز سے قبل کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی متعدد مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ان کے گھروں میں پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 13 اور دوسری16 جنوری کو ہوگی۔ جبکہ ہوٹل پہنچنے پرٹیسٹنگ 19 جنوری کو ہوگی۔

تازہ ترین