نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں عابد علی کی اننگز کا اختتام ناقابل یقین طریقے سے ہوا جسے دیکھ کر میدان میں موجود تمام کھلاڑی اور شائقین حیران رہ گئے۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز عابد علی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ نیوزی لینڈ کے سبسٹی ٹیوٹ فیلڈر ول ینگ نے پکڑا۔
ول ینگ نے عابد علی کا شاندار ڈائیونگ کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ خود عابد علی کو بھی یقین نہیں آیا کہ وہ آؤٹ ہوگئے ہیں۔ وہ کافی دیر پچ پر ہی کھڑے ہو کر مایوسی اور حیرانی کا اظہار کرتے رہے۔
شاندار کیچ پکڑنے پر نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں نے ول ینگ کو مبارک باد دی اور بےحد خوشی کا اظہار کیا۔ کمنٹیٹر کی جانب سے بھی کیچ کی بھرپور تعریف کی گئی۔