• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: سابق بینکر کو کرپشن، رشوت ستانی اور 2 شادیاں کرنے پر سزائے موت

چین میں سابق بینکر کو 260 ملین ڈالر کی کرپشن، رشوت ستانی اور 2 شادیاں کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔

چین میں اثاثوں کی نگرانی کرنے والی سرکاری کمپنی کے سابق چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی کے سابق رکن کو 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رشوت اور خرد برد کے الزامات اور غیرقانونی طور پر دوسری شادی کرنے پر سزائے موت سنائی گئی۔

ملزم نے گزشتہ برس جنوری میں سرکاری ٹی وی پر اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا، ملزم نے خردبرد کی رقم بیجنگ میں اپنے اپارٹمنٹ کی تجوریوں اور الماریوں میں چھپا کر رکھی تھی۔

کرپشن شبے میں ملزم کو 2018ء میں ملازمت سے فارغ کر کے پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین