• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنیوں کی رجسٹریشن کیلئے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجراء

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیا۔

ایس ای سی پی کے اقدام کے بعد پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد ایس ای سی پی نے کاغذ کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا بند کردیے ہیں۔


ایس ای سی پی حکام کے مطابق ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کمپنیز ایکٹ کے تحت تمام قانونی شرائط پوری کرتا ہے اور اس کی قانونی حیثیت پرنٹ شدہ سرٹیفکیٹ کے مساوی ہے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ پر رجسٹرار کی الیکٹرانک مہر اور کیو آر کوڈ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین