• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچا چڈھا کی نئی فلم ’’میڈم چیف منسٹر‘‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ریچا چڈھا کی نئی آنے والی فلم ” میڈم چیف منسٹر” کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔ فلم ایک ایسی نڈر خاتون کی کہانی ہے جو ریاستی انتخابات لڑنے اور اقتدار میں شامل ہونے کیلئے معاشرتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور مقامی سیاستدان اسے ڈرا دھمکا کر ، کردار کشی اور حملہ کر کے اسے روکنے کی بھرپور کوششیں کرتے ہیں۔فلم کی کہانی اورڈائریکشن ”جولی ایل ایل بی ” سے شہرت حاصل کرنے والے سبھاش کپورکی ہیں جبکہ بھوشن کمار، کرشن کمار، نرین کمار اور ڈمپل کھربندا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔اس سے قبل ریچا نے ٹوئٹرپرفلم کی پہلی جھلک شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم ایک اچھوت سے متعلق سیاسی ڈرامہ ہے جو 22جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔ فلم کے پوسٹرمیں جھاڑو پکڑے دکھایا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔بہت سےافراد نے اچھوت کا کردار ادا کرنے والی ”سرورنا” پرغم وغصے کا اظہارکیا جبکہ کئی نے نقطہ اٹھایا کہ دلتوں پرظلم وستم کی علامت جھاڑو کا استعمال کیوں کیا گیا، بعض افراد نے لفظ اچھوت کا استعمال بھی نامناسب قراردیا۔

تازہ ترین