• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند، موٹروے ایم 2 لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بندکردی گئی۔

موٹر وےایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک اور ایم 4 خانیوال سے ملتان تک بند کردی گئی۔

ادھر نیشنل ہائی وے پر ہڑپہ، چیچہ وطنی، کسوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک اور لودھراں بھی دھند کی لیپٹ میں ہے۔

اس کے علاوہ بہاولپور، احمد پور شرقیہ میں بھی دھند ہی دھند ہے۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

تازہ ترین