• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی تمام جماعتیں بردباری سے انتخابی نتائج تسلیم کریں، ترکی

امریکا میں ٹرمپ حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر ترکی نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔ 

ترکی کی حکمراں جماعت کے ترجمان عمرسالک نے انقرہ سے جاری بیان میں اس حوالے سے کہا کہ امریکا کی تمام جماعتیں بردباری سے انتخابی نتائج تسلیم کریں۔


تشدد انصاف کے حصول کا راستہ نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  تمام جماعتیں جمہوری اقدار کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں جیت کی توثیق کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے اور امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپیٹل پردھاوا بول دیا۔

مظاہرین لاٹھی، ڈنڈے اور جھنڈے لیے عمارت میں گھس گئے، توڑ پھوڑ کی اور پولیس سے جھڑپوں میں کئی اہلکار زخمی ہوئے جس کے بعد پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی، ارکان کانگریس عمارت میں محصور ہوگئے، کرسیوں کے پیچھے چھپ کر جانیں بچائیں۔

تازہ ترین