کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب ایک شخص نے خود کو آگ لگا دی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ زخمی شخص کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص عدنان نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔
عدنان نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی۔