کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، جبکہ 1 ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب پیش آیا جب ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔
شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے 1 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
1 ڈاکو عبداللّٰہ بھی اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے، عبداللّٰہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔
ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت طاہر بزنجو اور صدام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔