لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔
یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔
دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
آج پرویز الہٰی کے وکیل نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی اور عدالت نے مقدمے پر مزید کارروائی 18 فروری تک ملتوی کر دی۔