پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ صرحا اصغر ہنی مون منانے مالدیپ پہنچ گئیں۔
اداکارہ صرحا اصغر نے جہاں 2020 کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کیا تو وہیں اب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مالدیپ میں اپنا ہنی مون منانے میں مصروف ہیں۔
صرحا اصغر نے اپنے ہنی مون کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ سمندر میں غوطے لگا رہی ہیں تو کہیں سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
ایک تصویر میں صرحا اصغر کو سمندر کے کنارے جھولا جُھلوتے بھی جاسکتا ہے۔
صرحا اصغر کے ہنی مون کی تصویریں ملاحضہ فرمائیں:
اس کے علاوہ صرحا اصغر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے نکاح کے دن کی تصویر شیئر کی۔
صرحا اصغر نے تصویر کے کیپشن میں اپنے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’آپ کے ساتھ زندگی کی بہترین چیزیں مزید بہتر ہیں۔‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’صبر کے ساتھ ہر چیز کا سامنا کرنے کے لیے شکریہ۔‘
واضح رہے کہ صرحا اصغر نے سال 2015 میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُن کا پہلا ڈرامہ ’کھوٹ‘ تھا۔
صرحا اصغر نے 2020 کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’پیار کے صدقے‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بلال عباس خان کی بہن کا کردار بھی ادا کیا تھا جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔