• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اداکارہ صرحا اصغر نے خاموشی سے نکاح کرلیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ صرحا اصغر نے 2020 کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا۔

اس ضمن میں صرحا اصغر نے بھی دیگر شوبز فنکاروں کی طرح اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔


اداکارہ کی شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے نکاح کے خاص دن پر سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

صرحا اصغر نے اپنے نکاح کا جوڑا معروف ڈیزائنر ہانیہ کامران سے تیار کروایا۔


قبل ازیں اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مایوں کی سادہ سی تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انہتائی سادگی سے شادی کی ہے۔

خوبرو اداکارہ صرحا اصغر نے خاموشی سے نکاح کرلیا
صرحا اصغر کی مایوں کی تقریب


دوسری جانب مداحوں کی جانب سے صرحا اصغر کی زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ صرحا اصغر نے سال 2015 میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُن کا پہلا ڈرامہ ’کھوٹ‘ تھا۔

صرحا اصغر نے رواں برس ڈراما  مقبول ترین ڈرامہ سیریل’پیار کے صدقے‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بلال عباس خان کی بہن کا کردار بھی ادا کیا تھا جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

تازہ ترین