اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہےکہ جمہوریت کے دعویداردر حقیقت موروثیت کے علمبردار ہیں ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے بلاول کو سلیکٹڈ چئیرمین ہونے پر مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کا بلا مقابلہ انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ جمہوریت کے دعویداردر حقیقت موروثیت کے علمبردار ہیں۔