• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجازت ملی تو امسال حج زیادہ مہنگا ہوگا، نورالحق قادری

اسلام آباد ( فخر درانی ) کورونا وائرس کی وجہ سےاگر سعودی حکومت نے اجازت دی تو امسال حج زیادہ مہنگا ہو گا ۔ حج پر زیادہ لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پرائیویٹ حج آپریٹرز کو مدعو کیا جائے گا ۔ اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک سعودی حکومت نے رواں سال اپنے حج منصوبوں سے آگاہ نہیں کیا ، تاہم جدہ میںپاکستان کا حج ڈائریکٹوریٹ سعودی حج سیکرٹریٹ سے مسلسل رابطے میں ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت قومی صحت سروسز کو حاجیوں کے لئے چینی ویکسین کی باقعدہ فراہمی کے لئے لکھ دیا ہے ۔ متعلقہ وزارت سے کہا گیا ہے کہ وہ عازمین کے لئے ویکسین کی فراہمی کو ترجیح دیں ۔

اگر سعودی حکومت اجازت دیتی ہے تو عازمین کو روانگی سےقبل ویکسین دی جائے گی ۔ تاہم یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ سعودی حکومت چینی ویکسین کی اجازت دیتی ہے یا نہیں ۔

تازہ ترین