• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت ملک بھر میں سردی برقرار، بعض علاقوں میں بارش، برفباری

لاہور ( نیوز رپورٹر) لاہور سمیت ملک بھر کے علاقے جمعہ کے روز بھی شدیدسردی کی لپیٹ میں رہے ، بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہاتاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔اس دوران مالم جبہ اور کالام میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک پنجاب اور سندھ میں شدید دھند چھائی رہی ،حدنگا انتہائی کم ہو گیا ۔قومی شاہراہ پر بستی ملوک، بہاولپور اور لودھراں میں بھی دھند رہنے کا امکان ہے۔ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حدنگاہ 50میٹرتھا۔ملتان شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج رہا، حدنگاہ کم ہوجانے کے باعث فلائٹ آپریشن اور موٹر وے کو بند کردیا گیا۔
تازہ ترین