• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: لا پتہ طیارہ تا حال نہیں مل سکا، تلاش جاری


انڈونیشیا کا بوئنگ 737 طیارہ اڑان بھرنے کے بعد لاپتا ہوگیا، لاپتہ طیارے کی تلاش جاری ہے، تاہم وہ ابھی تک مل نہیں سکا۔

مسافر طیارے میں عملے سمیت ساٹھ سے زائد مسافر سوار ہیں، طیارے  کا ملبا ملنے کی غیر مصدقہ اطلاعات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، مسافر طیارہ دارالحکومت جکارتا سے مغربی صوبے کالیمنتن کے شہر پونٹیانک جارہا تھا۔


 ریسکیو حکام کے مطابق جکارتا کے شمالی علاقے کے سمندر سے تاروں اور لوہے کے ٹکڑوں پر مشتمل کچھ ملبا ملا ہے جو لاپتا طیارے کا ہوسکتا ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، تاہم طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین