• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA طیارہ حادثہ، مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع

قومی ایئر لائن طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے کے 8 ورثا نے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرائے تھے، 8 ورثا کو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی  ادائیگی کی گئی، مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تدفین کی مد میں دس لاکھ روپے نہ لینے والوں کو بھی ادائیگی کی گئی ہے،  ورثا سے وراثتی سرٹیفیکٹ موصول ہوتے ہی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین