ممبئی (اے ایف پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ضلع بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا ہے جس میں 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ڈیوٹی پر موجود نرس وارڈ میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو ہی بچاسکی۔مرنے والے بچوں کی عمریں چند دن سے لے کر تین ماہ کے درمیان ہیں۔