• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لداخ، بھارتی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول پار کرنیوالے چینی فوجی کو گرفتار کرلیا

نئی دہلی (جنگ ڈیسک)بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر تنازع جاری ہے۔ اس دروان باھرتی فوج نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب پینگانگ علاقے میں ایک چینی فوجی کو پکڑا ہے۔ یہ فوجی بھارتی علاقے میں کس طرح داخل ہوا،اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوجی جوان اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی علی الصبح بھارتی علاقے میں دیکھا گیا تھا۔بھارتی فوج نے چین کو فوجی کو حراست میں لینے کے سلسلے میں اطلاع دے دی ہے۔ اور اس مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کا یہ فوجی جمعہ کی صبح پکڑا گیا ہے۔ ایک افسر نے بتایا، پیپلز دوجی ایل اے سی کے اس طرف سرحد پار کرکے آگیا تھا۔ اس کے بعد علاقے میں تعینات بھارتی فوجی نے اسے حراست میں لے لیا۔ افسر نے بتایا کہ فوجی سے باضابطہ قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں کہ چینی فوجی کن حالات میں بھارتی علاقے میں داخل ہواتھا۔اگرچہ بھارتی علاقے میں کسی چینی فوجی کے ملنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ دو سال میں یہ دوسرا کیس ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی چینی فوج کا ایک کارپورل مشرقی لداخ میں پکڑا گیا تھا۔ تاہم تین دن کی رسمی کارروائی کے بعد اس فوجی کو چینی فوج کے حوالے کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین