• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ 300سے زائد سٹریٹ چلڈرن میں ونٹر پیکج تقسیم

پشاور(وقائع نگار )گلی کوچوں میں گندگی اور کچرے کے ڈھیرسے ناکارہ اشیاء جمع کرکے اپنے والدین کیساتھ اپنے گھرانے کی کفالت میں معاونت کرنیوالے لاکھوں بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں ان بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا نے الخدمت سٹریٹ چلڈرن پروٹکشن پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں 16سنٹرز قائم کئے ہیں جن کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اس وقت پشاور کے مختلف علاقوں میں الخدمت کے تحت سات سٹریٹ چلڈرن سنٹرزقائم ہیں جن میں تین سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں الخدمت سٹریٹ چلڈرن سنٹرز میں زیر تعلیم بچوں میں ونٹر پیکج کے تحت جوتے اور گرم ملبوسات فراہم کرنے کے حوالے سے مہمان خاص شادی ہال بلال ٹاون پشاور میں کورونا ایس او پیز کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت کے ضلعی صدرارباب عبدالحسیب نے کی الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد الخدمت کےصوبائی منیجر ایجوکیشن وحید اللہ صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون اور سٹریٹ چلڈرن پراجیکٹ آفیسر مشتاق احمد سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے مہمان خصوصی خالدوقاص اور ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن معاشرے کے اہل خیر اور صاحب ثروت افراد کی تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 16سٹریٹ چلڈرن سنٹرز چلا رہی ھےجن میں ساڑھے سات سو بچے زیر تعلیم ہیں ان سنٹرز میں سٹریٹ چلڈرن کو بنیادی تعلیم سےروشناس کرایا جاتا ھے جس کے نتیجے میں ان سنٹرز سے نکل کر ہرسال سینکڑوں بچے دیگر سکولوں میں باقاعدہ داخلہ لیتے ہیں الخدمت وقتا فوقتا ان سٹریٹ چلڈرن سنٹرز کے طلبہ میں گفٹس کی فراہمی کا اہتمام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور مردان،کوہاٹ ،خیبر کے علاوہ حال ہی میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی سٹریٹ چلڈرن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ھے اور عنقریب صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ان سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ زیور تعلیم سے محروم ان بچوں کو سکول لایا جائے جو اپنے والدین کی معاشی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں۔اس موقع پر پشاور سے تعلق رکھنے والے تین سے بچوں میں ونٹرپیکج کے تحت گفٹس تقسیم کئے گئے۔جن میں جوتے اور گرم ملبوسات شامل تھے
تازہ ترین