• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم سیاسی میدان سے آؤٹ ہو چکی، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی سیاسی میدان سے آؤٹ، غیر متعلق اور خارج از بحث ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ سیاسی بیگانگی سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم کے موقع پرست قائدین کسی بھی حد تک جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال سے اپوزیشن بالخصوص نون لیگ ایک مفرور مجرم کی بیماری پر سیاست کر رہی تھی۔

فیاض چوہان کاکہنا تھا کہ مظلوم ہزارہ کے شہدا پر سیاست چمکانے کی کوشش مسلم لیگ نون کی شرمناک حرکت تھی ، لگتا ہے خاندانی مفاد پرستی میں آل شریف کسی بھی پستی تک جانے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین