• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب نیٹلی پورٹمین نے رنبیر سے کہا دفع ہوجاؤ

بھارتی اداکار رنبیر کپور خود میں ایک بڑے سپر اسٹار ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ بھی کسی دوسری اداکارہ کے فین ہیں جس کا انھوں نے برملا اظہار کیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر نے کپل شرما کے کامیڈی شو میں بتایا تھا کہ کس طرح امریکی اداکارہ نیٹلی نے انھیں ایک مرتبہ کہا کہ دفع ہوجاؤ۔

اس واقعے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ وہ کچھ جلدی میں تھے اور قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا ڈھونڈ رہے تھے، اس لیے وہ تیزی سے ہوٹل کی جانب دوڑ بھی رہے تھے، تاہم ایسے میں ان کا سامنا اداکارہ نیٹلی پورٹمین سے ہوا۔ 

انھوں نے بتایا کہ نیٹلی فون پر بات کر رہی تھیں، تاہم ان کی جانب جب دیکھا تو میں نے سوچا کہ یار یہ تو نیٹلی ہے تو میں گھوم کے واپس آیا اور ان سے فوٹو کی درخواست کی تو اداکارہ نے غصے میں میری طرف دیکھ کر کہا کہ ’دفع ہوجاؤ‘۔

رنبیر نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ان کا ایسا کرنے سے ایسا نہیں کہ میں ان کا کم فین بن گیا ہوں، وہ دوبارہ مجھے سڑک پر ملیں گی تو میں ان سے دوبارہ فوٹو دینے کا کہوں گا۔ 

تازہ ترین