پشاور(نمائند ہ جنگ) تھانہ دائود زئی کی حدود نیامی میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے جوان لڑکے کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کردیا ۔مسماۃ حسنہ دختر ہادی الرحمن نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول سے ایک ما ہ قبل موبائل پر دوستی ہوئی ،والد نے گھربلاکرہم دونوں پر فائرنگ کردی،ایک ماہ قبل اس کی فواد ولد زرشاد سکنہ صوابی کے ساتھ موبائل فون پر دوستی ہوئی ۔ بعد میں اس نے مقتول کے ساتھ رابطہ ختم کرکے موبائل فون توڑ دیا گیا جسکے بعد ان کے مابین رابطے ختم ہو گئے تھے گزشتہ روز عشاء کے وقت فواد اس کے گھر کے سامنے آیا جہاں والداور فواد کے مابین باتیں ہورہی تھیں۔ اس دوران والد نے فواد کو بہانہ سے گھر کے اندر بلایااور کلاشنکو ف اٹھا کر دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فواد متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا اور میں شدید زخمی ہو گئی ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔