• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ کی جانب سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد کئی صارفین اب اس میسجنگ ایپ کے استعمال سے چھٹکارا پانے کا سوچ رہے ہیں۔ 

فیس بک کی اس ایپ سے متعلق مختلف قیاس آرئیاں سامنے آرہی ہیں جو صارفین کو اسے ان انسٹال کرنے پر غور کیلئے مجبور بھی کر رہی ہیں۔ 

میسجنگ ایپس کے صارفین نے ایک جانب تو دوسری ایپس کا استعمال بھی شروع کردیا ہے، لیکن واٹس ایپ سے مکمل آزادی کیسے حاصل کی جائے یہ ان کا دردِ سر بنا ہوا ہے۔ 

واٹس ایپ کو ان انسٹال کرنے سے پہلے آپ اپنا ڈیٹا محفوظ بنایا جائے جس میں چیٹ، فوٹوز اور ویڈیوز وغیر شامل ہیں۔


لہٰذا انھیں اپنی فون میموری میں علیحدہ سے محفوظ کر لیں، یہاں چیٹ کو سیو کرنا آسان نہ ہو تاہم ایسے میں ویڈیو اور فوٹوز کو بچایا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد بھی واٹس ایپ کو اَن انسٹال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ سوشل میڈیا جائنٹ کے پاس محفوظ رہے گا اور اس سے آپ کا ڈیٹا شیئر ہوتا رہے گا۔ 

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے واٹس ایپ سے اپنے اکاؤنٹ کو پہلے ڈیلیٹ کریں اور جب ایسا ہوجائے تو اس کے بعد واٹس ایپ کو اَن انسٹال کریں۔

تازہ ترین