• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان نے فیس ماسک اتارنے سے انکار کردیا

بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑی صورتحال کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے۔ بالی وڈ کے کئی افراد بھی خطرناک عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اسی لئے اداکارہ سارہ علی خان نے میڈیا کے بار بار اصرار کے باوجود فیس ماسک نہیں اتارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے سارہ علی خان سے فوٹوگرافرز اصرار کرتے رہے کہ تصویریں لینے کے لئے وہ فیس ماسک اتاریں لیکن اداکارہ نے ایسا نہیں کیا۔

سارہ علی خان فوٹوگرافرز کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے فوراً ہی اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں اور انہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی سینی ٹائزر کا استعمال بھی کیا۔ اس دوران بھی گاڑی کے باہر سے فوٹوگرافرز کہتے رہے کہ اب تو فیس ماسک اتار دیں تاہم اداکارہ نے ایسا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ انڈسٹری سے جڑے کئی افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین