• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق اور اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31/bمکان نمبر 542 صنم ٹیرس کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون 40 سالہ نازیہ زوجہ محمد سلیم جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی ہے ، اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی پیڑول پمپ کے قریب ڈکیتی کے دواران مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ اشفاق زخمی ہو گیا۔ کلفٹن باتھ آئی لینڈ اسٹریٹ نمبر10 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص نجیم اللہ شدید زخمی ہو گیا ،جسےجناح اسپتال منتقل کیاگیاہے۔

تازہ ترین