• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خوردنی تیل 27 روپے لٹر اور گھی 22 روپے کلو مہنگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے خوردنی تیل 19سے 27روپے فی لٹر اور گھی 20سے 22روپے فی کلو گرام مہنگا کردیا،پام آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ،اڑھائی ہفتےقبل بھی گھی اورخوردنی تیل کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں،یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے-یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے خوردنی تیل کی قیمت 296 روپے سے بڑھ کر 323 روپے اور 223 روپے سے بڑھ کر 242 روپے جبکہ 320 روپے سے بڑھ کر 345 روپے فی لٹر ہوگئی ہے،اسی طرح گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت 230 روپے سے بڑھ کر 252 روپے فی کلو ہوگئی،ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت 8 سے 43 روپے فی کلو گرام جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں 5 سے 17 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا-یوٹیلیٹی سٹورز ذرائع کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور گھی مالکان نے لاگت میں اضافے کو جواز بناکر کم ریٹ پر گھی اور کوکنگ آئل فراہم کرنے سے انکار کیاجس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-حکام کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت گھی کے جن برانڈز کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین