• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رحمٰن ملک کے گھر  جاکر اُن کی  ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی۔

صادق سنجرانی نے رحمٰن ملک کی ہمشیرہ کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر رحمان ملک کی بڑی بہن دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھیں۔

اُن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سیالکوٹ میں ادا کی گئی تھی۔

تازہ ترین