آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا


امریکا نے کیوبا کو دوبارہ ’دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست‘ میں شامل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کیوبا بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں مدد کررہا ہے، ٹرمپ انتظامیہ شروع سے ہی کیوبا حکومت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔


مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کیوبا کی حکومت عوام پر مظالم کیلئے اپنے وسائل کا استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایک بارپھر کیوبا کو دہشتگردی اسپانسر کرنے کیلئے جوابدہ بنائے گا۔

 پومپیو نے کہا کہ کیوبا کی حکومت کئی عشروں سےقاتلوں، بمباروں، اغوا کاروں کی مدد کررہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید