• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی عمارت پر رنگ کرنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

کراچی کے علاقے برنس روڈ کی تاریخی عمارتوں پر رنگ کرنے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے برنس روڈ پر تاریخی عمارتوں پر رنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جسے جیو نیوز نے سب سے پہلے رپورٹ کیا، چینل کی رپورٹ پر سندھ سرکار ایکشن میں آئی۔ 

وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بنانے کی ہدایت دی تھی۔ 

تاہم اب اس تحقیقات کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق اس تین رکنی کمیٹی میں ڈائریکٹر آرکیالوجی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی، ڈی جی آرکیالوجی شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کر کے 10 روز میں رپورٹ جمع کروائے گی۔

وزیر ثقافت سندھ کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں پر سول سوسائٹی نے بغیر اجازت رنگ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ تاریخی عمارتوں سے رنگ ہٹانے کا کام فوری شروع ہوگا۔

تازہ ترین