• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء مہنگی

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خشک دودھ، صابن، سرخ مرچ، نمک، مصالحہ جات، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور جوتوں کی پالش سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوگئی۔ 

اس حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق صابن کی قیمت میں ڈیڑھ سے 7 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ سِوئیاں کا پیکٹ 8 روپے مہنگا ہوا۔ 

اسی طرح بچوں کے ڈائپر، ٹوتھ پیسٹ، ہینڈ واش، ملٹی پرپز کلینر بھی مہنگے ہوگئے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 50 گرام مرچ کی قیمت میں 22 روپے اضافہ، 50 گرام ادرک پاؤڈر کی قیمت میں 12 سے 15 روپے اضافہ جبکہ مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 5 روپے سے 15 روپے تک کا اضافہ ہے۔ 

اسی طرح 50 گرام انار دانے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ، 1.4 کلو گرام چائے کے دودھ کی قیمت میں 97 روپے اضافہ، ایک کلو کپڑے دھونے کے پاؤڈر کی قیمت میں 10 روپے اضافہ جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 22 سے 27 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین