• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد اس نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹ جائیگی، فضل الرحمٰن

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پوری قوم متفق ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہےجسے عوام تسلیم نہیں کرتے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا۔

نا اہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جان جلد سے جلد چھوٹ جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پہنچنے کے بعد کوئٹہ ایئرپورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز کے ایک پریس کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوشگوار انداز میں بات کی اور میں نے بھی انہیں اسی انداز میں جواب دیا۔

تازہ ترین