اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کو نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی 20 جنوری 2021 کو ہونے والی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ بلاول ہاؤس ذرائع کے مطابق سابق صدر خرابی صحت کے باعث حلف برداری تقرب میں شریک نہیں ہوں گے‘ جبکہ بلاول بھٹو زرداری حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔