اسلام آبا(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب میرے حوالے کر دیں تو24 گھنٹے کے اندراندر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا کر دکھائونگا ،جب بھی حکومت گری سب سے پہلے بھاگنے والا شہزاد اکبر ہوگا، عمران نیازی کوبھی بھاگنے نہیں دیاجائیگاان پر غداری کا مقدمہ چلے گا، یہ حکومت تحریک انصاف کی نہیں، تحریک جھوٹ کی ہے،لوگوں کو جیل میں ڈال کر انکی کردار کشی کی جاتی ہے،ڈیڑھ سال پہلے مجھ پر الزام لگایا کہ 70 ارب روپے کمیشن کھایاہے،آج تک یہ اس پر جے آئی ٹی نہ بنا سکے،ملتان سکھر موٹر وے چین کی حکومت نے بنائی ہے، پاکستان کا پیسہ خرچ نہیں ہوا،آپ دوست ملک چین پر الزام لگا رہے ہیں جس نے پاکستان کا ہاتھ پکڑا،وزیر چین کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں،یہ پاک چین تعلقات اور دوستی کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔