• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کشمیریوں کیساتھ، انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، شجاعت، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور کشمیر میں مسلم کانفرنس کی موجودگی میں جماعت سازی نہیں کی جا سکتی، ہم قائد کے اس فرمان پر آج بھی عمل پیرا ہیں اور ہمارا بھی یہی موقف ہے۔اسی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے مسلم کانفرنس کے ساتھ سیاسی اتحاد اور تعاون جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق اور ان کے صاحبزادے سردار عثمان عتیق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نےمنگل کو یہاں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
تازہ ترین