• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا سے مزید 1243 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی منظوری اور استعمال کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے مزید 1 ہزار 243 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی اموات 83 ہزار سے بڑھ گئی۔

ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس نمٹے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سے مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے۔ 1940 کے بعد برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔

ادھر امریکا میں کورونا سے مجموعی اموات 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئیں ۔

تازہ ترین