• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈولفن پولیس اہلکار زخمی

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈولفن پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو واردات کر کے فرار ہورہے تھے کہ ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور اس دوران ڈولفن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نواز نامی ڈولفن اہلکار پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔


زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے،جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تازہ ترین