پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے چونیاں میں کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے، دونوں ڈاکو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل صغیر کے قتل میں ملوث 2 ڈاکوؤں اشفاق اور غلام رسول کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ کہ گاؤں ڈھوس کے قریب ان کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ بند ہوئی تو دونوں گرفتار ڈاکو ہلاک ہو چکے تھے، جبکہ ڈاکوؤں کے ساتھی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کانسٹیبل صغیر کے قتل کا اعتراف کر چکے تھے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔