• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین آج صبح سب کیلئے کیاچیز گھر لائے؟

معروف پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آج صبح سب کے لیے ’وٹامن ڈی 3‘ گھر لے کر آئے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے دو فوٹوز شیئر کی ہیں، جن میں طلوع آفتاب کا خوبصورت منظر قید ہے، اور ساتھ ہی آسمان پر چاند بھی دکھائی دے رہا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ ’صبح بخیر، آج صبح جب میں جاگا تو میں نے دیکھا کے خوبصورت وٹامن ڈی 3 آسمان میں نور بکھیر رہا ہے، میں رُکا اور میں نے اُسے آپ کے لیے اپنے کیمرے میں قید کیا۔‘

یاسر حسین نے لکھا کہ ’میں ڈھیر ساری پازیٹویٹی (مثبت خیالات) اور وٹامن ڈی 3 لے کر گھر آگیا۔ اس کے آگے انہوں نے ایک ایموجی بھی بنایا ہے۔‘

اس کے علاوہ انہوں نے پیش ٹیگ کے ساتھ ’گڈ مارننگ‘ بھی لکھا ہے اور مزید لکھا ہے کہ تصویر میں چاندا ماموں کو بھی ضرور دیکھیں۔‘

اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے مثبت کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اُن کی پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت شکریہ اتنا اچھا سوچا ہمارے لیےآپ نے، نظارا واقعی بہت خوبصورت ہے۔‘

تازہ ترین