• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوباز شریف نےغریب کسان سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب پورے پاکستان کی فوڈ باسکٹ تھا، شوباز شریف نے قیمتی زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کے قیام کی پالیسی اپنا کر غریب کسان سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب جیسے خوشحال زرعی معیشت کے حامل صوبے کو صنعتی صوبہ بنانے کے نام پر لوٹا گیا، یہ صوبہ نہ زرعی نہ ہی صنعتی رہا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار کی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا، زرعی زمینوں کے سکڑنے سے آئے روز آٹا گندم جیسے بحران سر اٹھانے لگے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے بتایا کہ پنجاب میں ایسے ناکام صنعتی منصوبے شروع کیے گئے جن کی آڑ میں اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر کے ایون فیلڈ محل خریدے گئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کل تک جعلی راجکماری بھی کہتی تھی کہ اس کی کوئی جائیداد نہیں مگر جب چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ شہزادی کے نام پر ہزاروں ایکڑ زمین موجود ہے۔

تازہ ترین