• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج، عمرہ زائرین کو ویکیسن لگانے میں ترجیح دی جائے، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور وزارت صحت کو حج اور عمرہ زائرین کو کوروناوائرس ویکیسن لگانے سے متعلق مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  وزارت مذہبی امور کا حج اور عمرہ زائرین کو کورونا وائرس ویکسین لگانے کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

حج اور عمرہ زائرین کو کوروناوائرس ویکیسن لگانے سے متعلق  وزیر اعظم عمران خان اور وزارت صحت بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حج اور عمرہ زائرین کو ویکیسن لگانے میں ترجیح دی جائے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے مراسلے میں کہا گیاہے کہ سعودی احکامات کے مطابق حج اور عمرہ زائرین کے لیے ویکیسن لازمی ہے۔

تازہ ترین