• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس سے اوپر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 393 پوائنٹس اضافے سے 46315 رہی۔ البتہ کاروبار کا اختتام 169 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 91 پر ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 84 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب 86 کروڑ روپے رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن دو ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 356 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین